ابنا: پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے چاکی واڑہ میں لیاری گینگ وار سے وابستہ 2 افراد کو دوسرے گینگ وار کے گروپ نے اغواء کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا،جن کی شناخت 30 سالہ حاجی عرف جمعہ اور 28 سالہ مسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق غفار زکری گروپ سے تھا،جولیاری ٹاوٴن کے رہائشی تھے۔ادھر بلدیہ ٹاوٴن نمبر 7 سے گذشتہ روز اغواء ہونے والے 20 سالہ شاکر کی لاش سعید آباد کے علاقے سے ملی،جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔تینوں مقتولین کی لاشوں کو پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
.............
/169